اسلام آباد: (دنیانیوز) اسلام آباد کے علاقے ہمک میں فیکٹری کی چھت گرنے سے 5 مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے ۔
واقعے کی اطلاع ملنے پرریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو ٹیموں نے ملبے کے نیچے دبے پانچ افراد کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا ، جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق مزدوروں میں 4 تونسہ شریف اور ایک کا تعلق کراچی سے تھا۔
ذرائع کے مطابق فیکٹری کی چھت گرنے کے واقعے میں 2 مزدوروں کو بچا لیا گیا ہے ۔