اسلام آباد:(دنیا نیوز) لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کرکے سمری صدر کو بھیج دی گئی، جس سے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات رک گئے۔
قومی اسمبلی میں ہونے والی ترمیم کے مطابق صدر مملکت کی منظوری کے بعد اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ قانون بن جائےگا، الیکشن کمیشن اسلام آباد کی دوبارہ بلدیاتی حلقہ بندیاں کرےگا، نئے ایکٹ کے تحت اسلام آباد کی ہر یونین کونسل کے 9 جنرل وارڈز ہوں گے۔
ترمیم میں لکھا گیا کہ براہ راست انتخاب میں ووٹرز صرف 9 جنرل وارڈز کے امیدواروں کو ووٹ دیں گے، 9 وارڈز ممبران خاتون، نوجوان،اقلیت اور مزدور و کسان کو منتخب کریں گے۔
ترمیم میں مزید یہ بھی بتایا گیا کہ آخری مرحلے میں یونین کونسل کے 13 ممبران چئیرمین وائس چئیرمین کا انتخاب کریں گے۔
خیال رہے اسلام آباد میں لوکل باڈیز انتخابات کےلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی کل آخری دن ہے، اس سے قبل 2022میں ایکٹ میں تبدیلی سے لوکل باڈیز انتخابات ملتوی ہوئے تھے۔