اسلام آباد: (دنیانیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔
زلزلے کے جھٹکے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں لاہور ، راولپنڈی ، فیصل آباد ، پشاور ،سوات ، بٹگرام ، مانسہرہ ، مالاکنڈ اور سرگودھا، اپر دیر اور گردونواح میں محسوس کیے گئے جبکہ شمالی وزیرستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئےہیں ۔
زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔
زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.4 جبکہ گہرائی 215 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ، زلزلےکامرکزافغانستان کاہندوکش ریجن تھا۔
زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں ۔