اسلام آباد:(دنیا نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں کامیاب انٹیلی جنس آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
اپنے بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارووائی پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کرتے ہوئے، دہشت گردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے قومی عزم کا اظہارکیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔