لاہور: (دنیا نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ملک میں توانائی کا بحران حل کیا جائے، عوام بجلی کے بلوں سے شدید پریشان ہیں۔
گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلز پارٹی سستی بجلی کے حل کے لئے کوشاں ہے، ہم 18 ویں آئینی ترمیم کی روشنی میں سندھ ریگولیٹری اتھارٹی بنا رہے ہیں۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ توانائی کے شعبوں کے چیلنجز سے مقابلہ کرکے بجلی کی قیمت کم کر سکتے ہیں۔