لاہور: (دنیانیوز) لاہور سے کراچی کی نجی ایئر لائن کی پرواز پرندہ ٹکرانے کے سبب تاخیر کا شکار ہو گئی۔
انتظامیہ کے مطابق P841 پرواز کو روانگی کے 13 منٹ بعد پرندہ ٹکرانے کے سبب واپس لاہور اتار لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ برڈ ہٹ سے طیارے کے انجن کے قریب نقصان پہنچا جبکہ تمام مسافر محفوظ ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق مسافر طیارے سے آف لوڈ کرکے لاؤ نج منتقل کئے گئے ہیں، طیارے کو گراونڈ کردیا گیا جبکہ انجنیئر طیارے کی جانچ کر رہے ہیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق پرواز نے صبح پونے 10 بجے کراچی پہنچنا تھا۔