لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری لسٹ میں دال چنا، کالے چنے اور بیسن کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔
سرکاری لسٹ میں دال چنا باریک کی قیمت 280 روپے سے بڑھا کر 330 روپے فی کلو مقرر کردی گئی، دال چنا سپیشل کی قیمت 305 روپے سے بڑھ کر 360 روپے کلو ہو گئی۔
کالا چنا کی قیمت میں 40 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد کالا چنا کی قیمت 305 روپے سے بڑھا کر 345 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، بیسن کی قیمتوں میں بھی 40 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بیسن 300 روپے سے بڑھ 340 روپے فی کلو ہو گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق باسمتی چاول کی قیمت میں کمی کی گئی ہے، باسمتی چاول 270 روپے سے کم ہو کر 260 روپے فی کلو پر آگئے۔
اسی طرح دال مسور کی قیمت میں بھی کمی آئی ہے، دال مسور کی قیمت 290 سے کم کر کے 265 روپے فی کلو مقرر کی گئی جبکہ سفید چنے کی قیمت 310 روپے فی کلو برقرار ہے۔