امیربالاج قتل کیس کے ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کا مقدمہ درج

Published On 03 September,2024 10:31 am

لاہور : (دنیانیوز) امیر بالاج قتل کیس کے ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمہ مقتول امیر بالاج ٹیپو کے بھائی امیر فتح اور قیصر بٹ سمیت 4 افراد کے خلاف درج کیا گیا، تھانہ اچھرہ میں درج ہونے والے مقدمے میں 302 ، 324 اور 334 کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

پولیس کی جانب سے مقدمہ مقتول جاوید بٹ کے بیٹے حمزہ جاوید کی درخواست پر درج کیا گیا، درخواست میں کہا گیا میرے والد جاوید بٹ دوپہر دو بجے شاہ جمال اشارے پر پہنچے تو دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کی، گولیاں جاوید بٹ کے جسم کے مختلف حصوں پر لگیں اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ میری والدہ کندھے اور ٹانگ پر گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوئیں، والدہ نے ملزمان کو خود دیکھا اور پہچان لیا، والدہ نے بتایا کہ امیر فتح اور قیصر بٹ دو موٹر سائیکل سواروں کے پیچھےبیٹھے تھے۔

لاہور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے امیر بالاج قتل کیس کے ملزم طیفی بٹ کا بہنوئی جاں بحق ہوا تھا۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے