خیبرپختونخوا : بھتہ خوروں کے بعد بھتہ دینے والوں کیخلاف بھی کارروائی کا فیصلہ

خیبرپختونخوا : بھتہ خوروں کے بعد بھتہ دینے والوں کیخلاف بھی کارروائی کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق بڑی تعداد میں کنٹریکٹرز، مائنزلیز ہولڈرز اور کاروباری شخصیات سے متعلق بھتہ دینے کی اطلاع ہے ، بھتہ دینے والوں کا ڈیٹا مرتب کرکے سی ٹی ڈی کے ذریعے جامع کارروائی کی جائے۔

ذرائع محکمہ داخلہ کاکہنا ہے کہ بھتہ خوروں کی سرحد پار سے کالز اور پوائنٹ آف کنٹیکٹ کو ٹریس کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ، پوائنٹ آف کنٹیکٹ ٹریس کرنے کےلئے وفاق سے تیسری بار رابطے کا بھی فیصلہ کیاگیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں سی ٹی ڈی کو کال ٹریس اور پوائنٹ آف کنٹیکٹ تک رسائی حاصل ہے، فیصلوں کے باوجود وفاق نے بھتہ خوری کی روک تھام کےلئے ٹاسک فورس تشکیل نہیں دی۔