سردار اختر مینگل سے اپوزیشن لیڈر عمرایوب کی وفد کے ہمراہ ملاقات

Published On 04 September,2024 02:55 pm

اسلام آباد : (دنیانیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ اختر مینگل سے پاکستان تحریکِ انصاف کے وفد نے ملاقات کی۔

پی ٹی آئی رہنما اور  قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور اسد قیصر نے مستعفی سردار اختر مینگل سے پارلیمنٹ لاجز میں ملاقات کی ہے ، ذرائع کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے ملاقات میں اختر مینگل سے استعفی واپس لینے کی درخواست کی۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن وفد میں سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا،روف حسن، عامر ڈوگر بھی شامل تھے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سردار اختر مینگل نے استعفی واپس لینے سے انکار کردیا ، تحریک انصاف کا وفد سردار اختر مینگل سے ملاقات کے بعد واپس روانہ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں :کوشش کریں گے کہ سردار اخترمینگل کی ناراضی ختم کریں : رانا ثنا اللہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز بی این پی رہنما سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دینے کا اعلان کیا تھا،  سردار اختر مینگل این اے256 خضدار سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے