حکومت اور بی این پی سربراہ اختر مینگل کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ناکام

حکومت اور بی این پی سربراہ اختر مینگل کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ناکام

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ انہوں نے مجھے قائل نہیں کیا، میں نے انہیں قائل کر لیا، میں نے استعفیٰ واپس لینے کا فیصلہ نہیں کیا۔

اختر مینگل کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے استحصال کا مسئلہ ہر حکومت میں اٹھایا، حکومت بلوچستان کے مسائل سمجھ نہیں پا رہی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کسی مشکل زبان میں بات نہیں کی، ہم ریاست اور بلوچستان کے درمیان ایک کلوٹ تھے۔