اسلام آباد: (دنیا نیوز) انسداد دِہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے 7 رہنماؤں کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
اسلام آباد کے اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنادیا، عدالت نے تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں شیرافضل مروت، عامرڈوگر، زین قریشی، نسیم شاہ، احمد چٹھہ، شیخ وقاص اور کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔
دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت نے شعیب شاہین کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل کر دیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ملزمان کو 18 ستمبر کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔