لاہور:(دنیا نیوز ) رہنما مسلم لیگ ن عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کےاحاطے سے کسی ممب رکو گرفتار نہیں ہونا چاہیے تھا۔
دنیا نیوزکےپروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں رہنما مسلم لیگ ن عابدشیرعلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نےجو بویا وہی کاٹ رہے ہیں، عمران خان نے سیاست کوغلیظ بنا دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈا پور کو بیٹیوں کا نام لیتے ہوئے شرم آنی چاہیے، ہماری بہن کو گالی دی ہم اس کی گردن اتاردیں گے، علی امین گنڈا پورنےشہدا کا بھی مذاق اڑایا۔