اسلام آباد:(دنیا نیوز ) اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رہنماؤں کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔
زین قریشی،شیر افضل مروت،شیخ وقاص اکرم، شعیب شاہین کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کے خلاف کیس کی درخواست پر ڈویژن بینچ آج ساڑھے 12 بجے سماعت کرے گا، ڈویژن بینچ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ہے ۔
یاد رہے اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کازلسٹ جاری کردی۔