اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے 10 ارکان قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے۔
قومی اسمبلی ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت، عامر ڈوگر، احمد چٹھہ، زین قریشی، شیخ وقاص اکرم ، زبیر خان، اویس حیدر، احد علی شاہ، نسیم علی شاہ اور یوسف خان کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے گئے، مذکورہ ارکان اسمبلی کو پولیس کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا۔
اراکین قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈر قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے قاعدہ 108 کے تحت جاری کئے، پولیس کو قومی اسمبلی کے ہر اجلاس سے قبل مذکورہ ارکان کو سارجنٹ ایٹ آرمز کے حوالے کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کی پارلیمنٹ ہاؤس میں گرفتاری کے معاملہ پر سپیکر قومی اسمبلی نے وزارت داخلہ کوخط لکھ دیا ہے۔
خط میں کہا گیا کہ وزارت داخلہ گرفتاریوں کے حوالے سے تحقیقات کرے، تحقیقات کے حوالے سے وزارت داخلہ سپیکر قومی اسمبلی کورپورٹ پیش کرے۔