اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمے کے سلسلہ میں اسلام آباد پولیس نے تحقیقات کے لئے سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن ارسلان شاہزیب ٹیم کے سربراہ ہوں گے، ایس پی آرگنائز کرائم اور صدر ٹیم کا حصہ ہوں گے، ایس ایچ او سنگجانی اور انویسٹی گیشن آفیسر بھی تحقیقاتی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
ٹیم تحقیقات اور گرفتاریوں کے حوالے سے اقدامات کرے گی، ٹیم کے سربراہ دو دن بعد مقدمے کی تحقیقات کے حوالے سے رپورٹ دیں گے۔
تحقیقات کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد کو تحریری رپورٹ پیش کی جائے گی، آئی جی اسلام آباد نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔