لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے کل کے احتجاج کی کال واپس لے لی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق احتجاج کی صورت میں کارکنان و قیادت کی گرفتاریوں کا خدشہ ہے، پی ٹی آئی 17 ستمبر کو سیمینار اور 21 ستمبر کو جلسہ کرنے جارہی ہے۔
قیادت کا کہنا ہے کہ کارکنان کی میلاد النبی ﷺ سیمینار اور جلسے میں شرکت زیادہ ضروری ہے، لاہور کا جلسہ ہر صورت ہو گا۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے جمعہ کے روز احتجاج کی کال دے رکھی تھی ۔