اسلام آباد:(دنیا نیوز) مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ لائن کھینچی جائے یہ پارلیمنٹ یا کوئی اورمضبوط ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بلاول نے جس طرح بات کی یہ پارٹی چیئرمین کی موت ہے، وہ شاید آکسفورڈ کی جعلی ڈگری لے یہاں پہنچا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ لازم ہے کہ لائن کھینچی جائے کہ یہ پارلیمنٹ مضبوط ہے یا کوئی اور مضبوط ہے، پارلیمنٹ میں ایک دن کا خرچہ ساڑھے چھ کروڑ ہے صرف دو گھنٹے کی قانون سازی ہوئی، اس دوران صرف اراکین کی جانب سے گالم گلوچ کیا گیا۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کا بیٹا سپریم کورٹ کے گیٹ سے گرفتار ہوا، شہاب الدین کو گھر سے اٹھایا گیا، راجہ پرویز اشرف کو کس نے وزیر اعظم بنوایا؟ ہم آگے بڑھنا چاہتے تھے۔
مرکزی رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا ہے کہ ہماری تلخ کلامی نہیں ہوئی، وثوق کے ساتھ کہتا ہوں آپ کی حکومت میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوئیں، خواجہ آصف کو کہا کہ دل کھول کر آپ کے ساتھ بیٹھیں ہیں اور ان معاملات کو حل کرنا چاہتے ہیں۔
آخر میں ان کا مزید کہنا تھا کہ میں پارٹی اراکین کی گرفتاریوں کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔