کراچی: فیکٹری میں آتشزدگی: لاکھوں روپے کا سامان خاکستر

Published On 16 September,2024 12:39 am

کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد میں گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکسترہوگیا۔

لانڈھی نمبر 4 کے قریب گارمنٹس کی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا جبکہ فیکٹری میں موجود سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری بند تھی جس کے وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ فیکٹری میں موجود تمام سامان جل گیا۔