پشاور: (دنیا نیوز) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت وقتی فائدے کیلئے عدلیہ کی آزادی داؤ پر لگا رہی ہے۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مجوزہ ترامیم کا مسودہ نہ دکھانے سے ظاہر ہے پوری دال ہی کالی ہے، جعلی حکومت اپوزیشن کو کیا اپنے اتحادیوں کو بھی مسودہ نہیں دکھا رہی، اپوزیشن و اتحادیوں کو ورغلانے کے لئے ترامیم کے مختلف مسودے تیار کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجوزہ ترامیم کو ٹھکانے لگانے میں وکلاء برادری پی ٹی آئی کا ساتھ دے، مجوزہ ترامیم کے خلاف سیاستدانوں سے زیادہ ان پر ذمہ داریاں عائد ہوتی ہے۔
صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ کی آزادی میں وکلاء برادری نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں، وکلاء برادری نے ہمیشہ عدلیہ کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا، نالائقی اور نا اہلی کے اس شاندار مظاہرے پر جعلی حکومت خود ہی مستعفی ہوجائے۔