سپریم کورٹ نظریہ ضرورت کے تحت فیصلے دیتی ہے: جاوید لطیف

Published On 18 September,2024 10:26 pm

لاہور:(دنیا نیوز) رہنما مسلم لیگ(ن) میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نظریہ ضرورت کے تحت فیصلے دیتی ہے۔

دنیا نیوزکےپروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں ہزاروں مقدمات زیر التوا ہیں، الگ آئینی عدالت بننےمیں کوئی حرج نہیں۔

انہوں نے کہا سیشن اور ہائی کورٹ کو بائی پاس کرکے سپریم کورٹ سیاسی فیصلےکرتی ہے، نوازشریف کو تاحیات نااہل کسی چھوٹی عدالت نے نہیں کیا تھا، سپریم کورٹ کے فیصلوں سے پاکستان گرداب میں پھنسا، سپریم کورٹ نظریہ ضرورت کےتحت فیصلے دیتی ہے۔

میاں جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو لانچ کرنے سے پاکستان کی بربادی ہوئی، آج بھی بانی پی ٹی آئی کو سہولت کاری میسر ہیں۔