اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نئے صوبے بنانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی جماعت کے پاس اکثریت نہیں رہی، پنجاب اور سندھ کا مسئلہ نہیں ہے، پیپلزپارٹی سمجھتی ہے سندھ میں نیا صوبہ نہیں بننا چاہئے۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سندھ کے لوگ الگ صوبے کا مطالبہ نہیں کررہے، جنوبی پنجاب کے لوگ نیا صوبہ چاہتے ہیں، سیاسی جماعتیں اقتدار میں آکر اختیارات نچلی سطح منتقل نہیں کرتیں، فعال لوکل گورنمنٹ سے جمہوریت مضبوط ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبوں میں فعال لوکل گورنمنٹ کے نظام کو یقینی بنانا ہوگا۔