پشاور: (دنیا نیوز) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ حکومت کل عوامی سمندر کا راستہ روکنے کی حماقت نہ کرے۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا سے جلسے کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل ہیں، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور قافلے کو لیڈ کریں گے، صوابی انٹر چینج پر پورے صوبے سے قافلے پہنچیں گے۔
انہوں نے کہا کہ صوابی سے عوام کا سمندر لاہور کی طرف رواں دواں ہوگا، عوام کا سمندر کل لاہور سے ٹکرائے گا، لاہور کا جلسہ اسلام آباد جلسے سے بھی کئی گنا بڑا ہوگا، صرف خیبر پختونخوا کا قافلہ دیکھ کر جعلی حکومت کے اوسان خطا ہوجائینگے۔
صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ کل لاہور میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہونے والا ہے، حکومت عوامی سمندر کا راستہ روکنے کی حماقت نہ کرے۔