لاہور: (دنیانیوز) لاہور ہائیکورٹ میں صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی ۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم 23 ستمبر کو سماعت کریں گی ، عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو رپورٹ سمیت طلب کررکھا ہے ۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر فیک ویڈیو جاری کرکے کردار کشی کی جارہی ہے ، عدالت سے استدعا ہے کہ فلک جاوید کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم دے ۔