پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، ایجنڈا جاری کر دیا گیا

Published On 23 September,2024 08:09 am

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا جس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت صبح 11 بجے ہوگا۔

ایجنڈے کے مطابق محکمہ خوراک پنجاب سے متعلق سوالات دریافت کئے جائیں گے، علیحدہ فہرست میں اراکین اسمبلی کے توجہ دلاؤ نوٹسز اور تحریک التواء کار ایوان میں پیش کی جائیں گی۔

اجلاس میں مختلف محکموں کی 5 سالانہ کارکردگی رپورٹس پیش کی جائے گی، امن و امان اور مہنگائی پر عام بحث بھی ہوگی۔