اسلام آباد :(دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے نظر ثانی کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔
سپریم کورٹ کا 63 اے نظر ثانی کیس سماعت کیلئے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 63 اے نظر ثانی بینچ کی سربراہی کریں گے جبکہ بینچ کے اراکین میں جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان ،جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہیں۔
یاد رہے پانچ رکنی لارجر بینچ 30 ستمبر کو 63 اے نظر ثانی کیس کی سماعت کرے گا۔