راولپنڈی :(دنیا نیوز) مرکزی رہنما جے یو آئی نے کہا ہے کہ مولانا عبدالغفور حیدری آئینی ترامیمی بل تسلیم کرتے تو ملک کیلئے تباہی کا باعث بنتا۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھاکہ جمعیت علماء اسلام پاکستان کی بڑی دینی سیاسی قوت ہے، جمعیت علماء اسلام کی پالیسیاں کسی تابعداری، خوشنودی اور سہولت کاری کیلئے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم کے بل کا مسودہ ہمارے سامنے آیا، ہم نے اسے پڑھا، دیکھا،جانچا، اگر بل کو من وعن تسلیم کیا جاتا تو ملک کیلئے تباہی کا باعث بنتا، بل کے مسودہ پر مولانا فضل الرحمان اور جے یو آئی کا ایک موقف ہے، سیاسی جماعتیں اور عوام ہمارے اس موقف کو آج بھی تسلیم کرتے ہیں۔
مولانا عبدالغفور حیدری نے مزید کہا کہ حکومت کے لوگ بھی ہمارے موقف کی تائید کرتے ہیں مگر کہتے ہیں ہم مجبور ہیں، آئینی ترمیم کے معاملے پر ہمارے ڈٹ جانے کے باعث یہ معاملہ ٹل گیا۔