قرض کی منظوری نے پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے آگے بند باندھ دیا: علی پرویز ملک

Published On 26 September,2024 12:56 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے کہا کہ قرض کی منظوری نے پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے آگے بند باندھ دیا ہے۔

وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے ’’دنیا نیوز‘‘ سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ منفی سیاست کی وجہ سے ہماری معیشت دیوالیہ کے قریب آگئی تھی، آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے معیشت میں استحکام آئے گا اور کرنسی مضبوط ہو گی۔

علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ معیشت کے استحکام کیلئے عوام نے بڑی قیمت ادا کی ہے، مہنگائی عوام پر طوفان بن کر گری، مہنگائی پر قابو پانے سے لوگوں کی قوت خرید میں اضافہ ہوگا۔