پی ٹی آئی کارکنوں کی واپسی، اسلام آباد اور اطراف کی تمام سڑکیں کھول دی گئیں

Published On 28 September,2024 10:05 pm

اسلام آباد :(دنیا نیوز) پی ٹی آئی کے کارکنوں کی واپسی پر اسلام آباد اور اطراف کی تمام سڑکیں کھول دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنوں کے احتجاج ختم کرنے کے اعلان کے بعد جی ٹی روڈ اور موٹر وے سے راولپنڈی اسلام آباد آنے اور جانے والے تمام راستے کھول دیئے گئے۔

دوسری جانب چونگی نمبر 26 پر پولیس نے سٹینڈ ڈاؤن کر دیا، نفری واپس جانا شروع ہو گئی، راستے کھولنے سے ٹریفک ایک بار پھر سڑکوں پر رواں دواں ہے ۔