لاہور: (دنیا نیوز) لاہور شہر کا موسم آج دن بھر گرم رہے گا، بارش برسنے کے کوئی امکانات نہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کا کم سے کم درجہ حرارت 24 جبکہ زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد تک جا پہنچا۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آلودگی کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے، آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں پہلے نمبر پر براجمان ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 202 ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات اور حکومت کا مل کر مصنوعی بارش کرانے کے لئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ بھی سامنے آیا۔