راولپنڈی : (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ ہوا۔
جیل ذرائع کے مطابق عمران خان کا طبی معائنہ پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے کیا، معمول کا چیک اَپ تھا کسی ایمرجنسی میں طبی معائنہ نہیں ہوا۔
ذرائع کے مطابق ہر دو ہفتے بعد معمول کا چیک اَپ ہوتا ہے، صحت کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کو کوئی ایشو نہیں۔