علی امین کی واپسی گرفتاری کا کہنے والوں پر طمانچہ ہے: فیصل کریم کنڈی

Published On 07 October,2024 08:59 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اسمبلی میں واپسی ان کی گرفتاری کا الزام لگانے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔

وزیر اعلیٰ کی اچانک واپسی پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ پی ٹی آئی والے چاہتے تھے کہ لاشیں گریں اور سیاست کا موقع ملے۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور پہلے بھی کارکنوں کو چھوڑ کر بھاگے تھے، اب بھی خود روپوش ہوئے۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان دشمن ایجنڈے کو پروموٹ کیا، یہ چاہتے تھے کہ کے پی اور پنجاب کی پولیس آپس میں ٹکرائے۔