جامعہ کراچی نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند سے نوازا دیا

Published On 09 October,2024 09:21 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) جامعہ کراچی کی جانب سے عالمی شہرت یافتہ اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند عطا کردی گئی۔

گورنرہاﺅس میں جامعہ کراچی کی سادہ و پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعہ کے چانسلر اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ و چانسلر جامعہ کراچی کامران ٹیسوری نے کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ان کی خدمات پر اعزازی ڈگری دی گئی، انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری ملنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک مسلم دنیا میں بے حد مقبول ہیں، انہوں نے دنیا بھر میں ہزاروں لیکچر دیےاورکئی مناظرے ریکارڈ کرائے، مجھے یقین ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک اسی طرح اپنی خدمات کو جاری رکھیں گے۔

تقریب میں مختلف ممالک کے قونصل جنرلز، سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر طارق رفیع، شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر خالد عراقی، مفتی عبد الرحیم ،ڈینز، پروفیسرز اور اساتذہ کرام کی بڑی تعداد شریک تھی۔ 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے