لاہور: (دنیا نیوز) عالم اسلام کے عظیم سکالر ڈاکٹرذاکر نائیک سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی دعوت پر مرکز اہل حدیث 106 راوی روڈ پہنچ گئے۔
سینیٹر پروفیسر ساجد میر اور دیگر علما نے ان کا بھرپور خیر مقدم کیا، ڈاکٹرذاکر نائیک نے سینیٹر پروفیسر ساجد میر سے ملاقات کی۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مرکزی جمعیت اہل حدیث کے دفاتر کا دورہ کیا، دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ مجھے مرکز اہل حدیث آمد پر بہت مسرت ہو رہی ہے۔
پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کا شکریہ کہ انہوں ہمیں مہمان نوازی کا اعزاز بخشا، ڈاکٹر ذاکر نائیک کا دورہ پاکستان عوام خصوصاً دینی طبقات کے لیے خوش آئند ہے۔
اس موقع پر ناظم اعلیٰ حافظ عبدالکریم، قاری صہیب میر محمدی، رانا شفیق خان پسروری، ڈاکٹر عبدالغفور راشد، حافظ ابتسام الٰہی ظہیر، مولانا عبدالرشید حجازی، حافظ یونس آزاد، حافظ معتصم الٰہی ظہیر، حافظ محمد علی یزدانی، میاں منظور احمد موجود تھے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک اپنے دورے پر آج دوپہر کو لاہور پہنچے تھے، دورے کے دوران ان کی مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔
گورنر پنجاب سلیم حیدر خان سے بھی ڈاکٹر ذاکر ملاقات کریں گے اور ان کا بیوروکریٹس سے بھی خطاب متوقع ہے۔