لاہور:(دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے صدر پاکستان کو تمام جماعتوں کو بلا کر مشاورت کرنے کی تجویز دیتے ہوئے خط لکھ دیا۔
اپنے خط میں حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ ملک کے جو اس وقت حالات ہے آپ سے امید ہے کہ آپ اپنا بھرپور کردار ادا کریں، آپ پاکستان کی وحدت اور اتحاد کے ایوان کے صدر ہیں، اس وقت بلخصوص اسلام آباد سمیت پورے ملک میں ایک اضطرابی کیفیت ہے۔
انہوں نے متن میں صدر مملکت کو یہ بھی لکھا کہ آپ تمام جماعتوں کو بلا کر ان سے مشاورت کریں، وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ ملک صورتحال بہتر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
خط کے متن کے آخر میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی کال پر اسلام آباد آنے والے نوجوان جذباتی کیفیت میں ہیں۔