اشک آباد: (دنیا نیوز) صدر آصف زرداری کی روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
ترکمانستان کے شہر اشک آباد میں ہونے والے بین الاقوامی فورم کی سائیڈ لائن پر ہونے والی ملاقات میں صدر زرداری اور روسی صدر میں خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری اور ترکیہ پارلیمنٹ کے سپیکر کی ملاقات، ریل روابط بہتر بنانے پر زور
واضح رہے کہ اس سے پہلے صدر مملکت سے ترکیہ کی پارلیمنٹ کے سپیکر نے بھی ملاقات کی تھی، آصف زرداری نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ریل روابط بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا، دونوں رہنماؤں نے فلسطین اور لبنان کی سنگین انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔