پشاور: (دنیانیوز) پشاور سمیت 5 اضلاع میں عرصہ دراز سے زیر التواء سیف سٹی پراجیکٹ شروع کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
دستاویز کے مطابق ایک بار پھرپشاور سمیت 5 اضلاع میں سیف سٹی پراجیکٹ منصوبے کو شروع کرنے کی تیاری شروع کرلی گئی، پہلے مرحلے میں منصوبے کو پشاورحیات آباد میں شروع کیا جائیگا۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ سیف سٹی منصوبے پر 16 ارب روپے سے زیادہ کی خطیر رقم خرچ ہوگی ، دوسرے مرحلے میں ڈی آئی خان، لکی مروت، شمالی وزیرستان اور بنوں میں اس منصوبے کو شروع کیا جائیگا۔
دستاویز کے مطابق جرائم پیشہ افراد سے جدید مشینری اور آلات کے ذریعےنمٹا جائے گا، جرائم کا ریکارڈ رکھنے کے لئے جدید بیک اپ سسٹم قائم ہوگا، منصوبے سے جرائم کا خاتمہ،دہشت گردوں کی بروقت شناخت ممکن ہوگی۔