اسلام آباد: (دنیا نیوز) شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے وزیراعظم ژاپاروف اکیل بیک بھی پاکستان پہنچ گئے۔
وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک اور دیگر اعلیٰ سول وفوجی حکام نے نورخان ایئربیس پر معزز مہمان کا ریڈکارپٹ استقبال کیا، روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے معزز مہمان کوگل دستے پیش کیے جب کہ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کیلئے خیرسگالی کلمات کا اظہاربھی کیا۔
کرغزستان کے وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کاوفد بھی ہے، جس میں معیشت اورتجارت کے وزراء، نائب وزیر خارجہ اور ایس سی او کے لیے نائب رابطہ کار بھی شامل ہیں، اس موقع پر پاکستان میں کرغزستان کے سفیر اورسفارتخانے کے دیگراعلیٰ حکام بھی موجودتھے۔
دریں اثنا بیلا روس کے وزیراعظم بھی ایس سی او کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ان کا استقبال کیا۔