وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، آئینی ترمیم کی منظوری کے ایجنڈے پر غور ہو گا

Published On 16 October,2024 07:47 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس دوپہر ڈیڑھ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا، وزیراعظم شہباز شریف کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کابینہ اجلاس میں آئینی ترمیم کی منظوری کے ایک نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔