وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ اجلاس، ایس سی او کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ

Published On 08 October,2024 12:18 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں ایس سی او کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیاجا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس تقریباً ساڑھے 11 بجے شروع ہوا جس میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ کابینہ اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ امریکا سے واپسی کے بعد یہ وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس ہے۔

یاد رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہو گا جس میں بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر سمیت دیگر ممالک کے اعلیٰ سطح کے وفود شرکت کریں گے۔

وفاقی حکومت نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں 3 روز کے لیے عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے، کابینہ ڈویژن نے 14، 15 اور 16 اکتوبر کو راولپنڈی، اسلام آباد میں تعطیل کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا ہے۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے