کراچی: سمندری ہوائیں معطل، پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان

Published On 22 October,2024 09:50 am

کراچی: (رطابہ عروس) شہر قائد کراچی میں مطلع صاف، موسم گرم اور خشک ہے جس کے باعث شہر کا پارہ بھی 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 25.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے تاہم آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر میں فی الحال سمندری ہوائیں معطل ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ دن کے اوقات میں شمال مغرب کی سمت سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔