غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کو نوٹس، جواب طلب

غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کو نوٹس، جواب طلب

کراچی کے علاقے سکیم 33 کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، کے الیکٹرک کےخلاف درخواست منصف جان ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے۔

درخواست گزار کے مطابق کے الیکٹرک کو 100 فیصد بل دینے والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے بل کی ادائیگی کے باوجود ہاؤسنگ سوسائٹی کو لائن لاسز والے علاقے میں شامل کر رکھا ہے۔

عدالت نے ایم ڈی کے الیکٹرک اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 2 ہفتوں میں تفصیلی جواب طلب کر لیا۔