کھوکھر فیملی ن لیگ کا فخر، پارٹی کیلئے گرانقدر خدمات ہیں: نواز شریف

Published On 22 October,2024 10:13 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ ن میاں نوازشریف سے صدر مسلم لیگ ن لاہور سیف الملوک کھوکھر اور صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ لاہور فیصل ایوب کھوکھر نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران میاں نوازشریف نے سیف الملوک کھوکھر اور فیصل کھوکھر کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ کھوکھر فیملی مسلم لیگ ن کا فخر ہے جن کی پارٹی کے لیے بہت خدمات ہیں، کھوکھر برادران ہمارا فخر ہیں جنہوں نے مشکل دورمیں پارٹی کا بہترین انداز میں ساتھ دیا۔

میاں نوازشریف نے کہا کہ سیف کھوکھر اور فیصل ایوب کھوکھر تنظیم کے امور بہترین اندازمیں چلا رہے ہیں، فیصل ایوب کھوکھر بطور سپورٹس منسڑ بہترین انداز میں کام کر رہے ہیں، نواز شریف نے پنک گیمز کے کامیاب انعقاد اور کھیلتا پنجاب پر فیصل ایوب کھوکھر کو شاباش بھی دی۔

صدر مسلم لیگ ن لاہور سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ آپ ہمارا فخر ہیں اور آپ نے ملک کے لئے بہت قربانیاں دیں، آپ کی رہنمائی کے مطابق عوام کی خدمت کر رہے ہیں، آپ ہمارے لئے رول ماڈل ہیں اور ہمارا فخر ہیں۔