واشنگٹن: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف واشنگٹن پہنچ گئے۔
ن لیگ کے صدر نوازشریف کا واشنگٹن پہنچنے پر پاکستانی سفیر رضوان شیخ سعید اور سفارتخانے کے عملے نے استقبال کیا، سابق وزیراعظم کا اہم امریکی شخصیات سے ملاقاتوں کا امکان ہے، پاکستان مسلم لیگ کے کارکنوں سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
نوازشریف طبی معائنے کیلئے امریکا پہنچے، روانگی سے قبل صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ میاں صاحب آپ وزیراعظم کیوں نہیں بنے؟ نوازشریف نے جواب دیا کہ امریکا جانے سے پہلے یہ سوال پوچھنا ضروری ہے، حکومتی کارکردگی کو کیسے دیکھتے ہیں؟ نوازشریف نے کہا چند دن میں واپس آکر بتاؤں گا۔