اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل میں قیدیوں کی ملاقات میں سیاسی گفتگو پر پابندی کی شق کو کالعدم قرار دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے شیر افضل مروت کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔
عدالت عالیہ نے قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر پابندی کو آئین کی شقوں سے متصادم قرار دیدیا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر "بلینکٹ پابندی" آئین کی ایسوسی ایشن اور اظہار رائے کی آزادی کی شقوں سے متصادم ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان کی سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں پرپابندی کی وجہ جیل رولز کی یہ شق بتائی گئی تھی جس کے بعد شیر افضل مروت کی جانب سے دائر درخواست میں جیل رولز کی شق265 کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔