اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ کی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی ہدایات پر 11 اور 12 نومبر کیلئے ججز روسٹر جاری کردیا گیا۔
11 اور 12 نومبر کیلئے مجموعی طور پر 7 بنچز تشکیل دیئے گئے ہیں، بنچ نمبر ایک میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی شامل ہیں، بنچ نمبر 2 میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس اطہر من اللہ کو شامل کیا گیا ہے۔
بنچ نمبر 3 جسٹس امین الدین، جسٹس عرفان سادات اور جسٹس شاہد بلال جبکہ بنچ نمبر 4 جسٹس جمال مندو خیل، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس شہزاد خان پر مشتمل ہے۔
اسی طرح بنچ نمبر 5 میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس نعیم اختر افغان، بنچ نمبر 6 میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہیں جبکہ دوپہر کا اضافی بنچ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل ہوگا۔