سندھ میں آئینی بنچز کے قیام کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

Published On 07 November,2024 05:54 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سندھ میں آئینی بنچز کے قیام کے لیے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں وزیر قانون ضیاء الحسن لنجار بھی شریک ہوں گے، اجلاس میں سندھ بار کونسل کے ممبر کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

سندھ میں آئینی بنچز کے قیام کے سلسلہ میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 8 نومبر کو طلب کیا گیا ہے۔