پنجاب اسمبلی: سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ کیخلاف قرارداد منظور

Published On 14 November,2024 02:12 am

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ کیخلاف قرارداد منظور کر لی گئی۔

حکومتی رکن احسن رضا نے قرار داد پنجاب اسمبلی میں پیش کی، قرارداد کے متن میں کہا گیا حملہ قاضی فائز عیسیٰ پر نہیں پورے پاکستان پر کیا گیا، ایک سیاسی جماعت نے منصوبہ بندی کرکے انتشار پسندی کی، واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا دنیا کے بڑے ادارے مڈل ٹیمپل نے قاضی فائز عیسیٰ کو اعلیٰ منصب پر فائز کیا تھا۔