اسلام آباد: (دنیانیوز) الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں پی ٹی آئی کو جواب جمع کروانے کیلئے مزید مہلت دیدی گئی ۔
انٹراپارٹی الیکشن کیس کی سماعت الیکشن کمیشن کے دو رکنی کمیشن نے کی، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی خان اور دارخوستگزار اکبر ایس بابر کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ۔
پی ٹی آئی نے ایک بار پھر جواب جمع کروانے کے لیے کمیشن سے وقت مانگ لیا ، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں پی ٹی آئی کو مزید وقت دے دیا ۔
الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی۔
23 جولائی کو الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دستاویزات جمع کروانے کے لیے مہلت دے دی تھی۔