پی ٹی آئی مخالف اقدامات: عمران خان نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی

Published On 14 November,2024 05:03 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی مخالف اقدامات پر عمران خان نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی۔

بانی پی ٹی آئی نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر جوڈیشل انکوائری کی استدعا کی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے تین سینئر ججز پی ٹی آئی مخالف اقدامات کی انکوائری کریں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بنیادی حقوق کی بحالی کے احکامات جاری کئے جائیں، دفعہ 144 کے غلط استعمال کو روکنے کا حکم دیا جائے، ایم پی او کے تحت گرفتاریوں کو روکا جائے۔

عمران خان نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ پی ٹی آئی کو جلسوں کے این او سیز جاری نہ کرنے کیخلاف احکامات جاری کئے جائیں۔

درخواست میں وفاق، وزارت دفاع، داخلہ اور کابینہ ڈویژن کو فریق بنایا گیا درخواست میں چاروں صوبوں کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔